Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ، ملک میں ایک دن میں ریکارڈ 136 اموات

شائع 17 جون 2020 07:49am

ملک بھر میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے، ایک دن میں ریکارڈ ایک سو چھتیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد دو ہزار نو سو پچھترہوگئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ گیارہ سو انچاس، سندھ میں آٹھ سو چھیاسی  اموات ہوئیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ ہزار آٹھ سو انتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وائرس کا شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ چوون ہزار سات سو ساٹھ تک جا پہنچی۔

پنجاب میں اٹھاون ہزار دو سو انتالیس، سندھ میں ستاون ہزار آٹھ سو اڑسٹھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں انیس ہزار ایک سو سات، بلوچستان میں آٹھ ہزار چار سو سینتیس افراد میں وائرس کی  تصدیق ہوچکی ہے،